کوئٹہ، بروری میں ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار ہوگیا

کوئٹہ بچہ جاں بحق

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) بروری کے علاقے میں ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ نعش ہسپتال منتقل کردی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے بروری میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے پانچ سالہ بچہ یاسر جاں بحق ہوگیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مزید کارروائی بروری پولیس کررہی ہے۔