کچھی میں شاہراہ پر ڈاکوﺅں نے مسافروں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے، فائرنگ سے 3 افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) کچھی کے علاقے لمجی قومی شاہراہ پر ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر مسافر کوچز سمیت دیگر گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے، ڈاکوﺅں کی مسافر کوچ پر فائرنگ، تین مسافر زخمی ایک کی حالت سخت تشویشناک، سبی اسپتال منتقل، لوٹ مار کے بعد ڈاکو فرار، مسافروں کا شدید احتجاج، قومی شاہراہ بلاک کردی، سندھ اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل، سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود مین قومی شاہراہ لمجی کے مقام پر گزشتہ شب درجنوں مسلح ڈاکوﺅں نے قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی، درجنوں موبائل فون، گھڑیاں ودیگر سامان لوٹ لیا، لٹنے والوں میں کوچز کے مسافر بھی شامل ہیں جبکہ ایک مسافر کوچ نہ رکی جس پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی جس سے تین مسافر زخمی ہوگئے، سر میں گولی لگنے سے ایک زخمی کی حالت انتہائی تشویش ناک، سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا، واقعے کے خلاف مسافروں کا شدید احتجاج قومی شاہراہ بلاک کردی گئی، سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل ہوگئی، سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، پولیس حکام کی یقین دہانی پر احتجاج ختم قومی شاہراہ کو کھول دیا گیا ۔