بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو انڈین پریمیئر لیگ کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر 25 فیصد میچ فیس جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ہ واقعہ 12 اپریل کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔ٹم ڈیوڈ پر آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کا الزام تھا، جو امپائر کے حکم کو نظر انداز کرنے سے متعلق ہے۔ہلی خلاف ورزی 18 ویں اوور کے دوران ہوئی جب ٹم نے گیند بدلنے کے بعد فوری طور پر گیند امپائر کو نہ دی بلکہ گیند کو چیک کیا۔
آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشکل میں
