اورماڑہ (ویب ڈیسک) کوسٹل ہائی وے N-10 کے B2 ایریا میں باﺅزر اور ٹویوٹا کرولا کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کرولا میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے وقت ٹویوٹا کرولا تربت کی جانب جبکہ باﺅزر کراچی کی طرف جا رہا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس (CHP) کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ پولیس ٹیم نے جائے حادثہ پر ضروری امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ حادثے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کلیئر کردیا گیا ہے اور دونوں اطراف سے ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
اورماڑہ، کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق
