خضدار میں مسلح افراد نے نوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

جرائم

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

خضدار (ویب ڈیسک) خضدار میں خیرواہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو حب بائی پاس کے مقام پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ فرید احمد ولد علی احمد گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ نامعلوم کار سواروں نے انہیں راستے میں روکا ملزمان نے فرید احمد کو زبردستی گاڑی سے اتارا اور قریب ہی فائرنگ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ مقتول کی لاش کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کا گھیراﺅ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی، تاہم تمام پہلوﺅں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔