کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن جوہر کیں رینجرز کمپاﺅنڈ میں خود کش حملہ۔ گزشتہ روز رات آٹھے سے نو بجے کے درمیان رینجرز کمپاو¿نڈ، واقع گلشن جوہر، ضلع مشرقی، کراچی پر ایک خودکش حملہ کیا گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد پانچ مسلح دہشت گرد احاطے میں داخل ہوئے۔ پاکستان رینجرز سندھ کے قلندر گروپ اور 92 ونگ نے بروقت جوابی کارروائی کی اور کامیابی سے آپریشن مکمل کیا۔ حتمی رپورٹ کے مطابق پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ چھٹے دہشت گرد کی شناخت کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ حملے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
کراچی میں رینجرز کمپاﺅنڈ پر خودکش حملہ، 2 سیکورٹی اہلکار شہید، تین زخمی، 6 دہشتگرد ہلاک
