میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) میامی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارگو طیارے کو حادثہ۔ طیارہ لینڈنگ کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک ا±ٹھی، حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوئنگ 767-300 کارگو طیارہ اتوار کو پورٹو ریکو کے لوئس میوز مارین انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانہ ہونے کے بعد میامی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر کر حادثے کا شکار ہوا۔ پرواز رن وے سے اترنے کے بعد سڑک پر موجود متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوئے۔ حادثے کے بعد ایئر پورٹ کے تمام رن وے بند کر دیے گئے جبکہ ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔