کوئٹہ (ویب ڈیسک) سیٹلائٹ ٹاﺅن سی جی ایس کالونی میں نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے سی جی ایس کالونی میں سر پر ہتھوڑے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی طور پر مقتول کی شناخت اور واقعے کے محرکات کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں ہتھوڑے کے وار سے نوجوان جاں بحق
