مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

مستونگ (ویب ڈیسک) مستونگ شہر میں نجی لائبریری کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق۔ پولیس حکام کے مطابق لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت احسان اللہ کے نام سے ہوئی۔