مریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے عراق کے مغربی صحرا میں کم از کم دو خفیہ فوجی اڈے قائم کر رکھے تھے، جنہیں ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں استعمال کیا جاتا رہا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اڈے 2025 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے دوران بھی استعمال ہوئے اور موجودہ کشیدگی میں بھی ان کا کردار سامنے آیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ان میں سے ایک خفیہ اڈے کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک عراقی چرواہا اتفاقیہ طور پر اس مقام تک پہنچ گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چرواہے نے وہاں فوجیوں، ہیلی کاپٹروں اور ایک عارضی رن وے کو دیکھا تھا۔
