چمن میں مدرسہ استاد کا مبینہ تشدد، معصوم بچی کی آنکھ ضائع ہوگئی

چمن میں مدرسہ استاد کا مبینہ تشدد،

چمن(یو این اے) چمن کے علاقے حاجی خال میں مدرسے کی ایک کمسن طالبہ ملالی پر مدرسے کے استاد کی جانب سے مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں بچی کی ایک آنکھ ضائع ہونے کی اطلاعات ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے نوٹس لیتے ہوئے مدرسہ سیل کرنے کے احکامات جاری کیے، جبکہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث استاد کے خلاف کارروائی کے لیے بھی ہدایات دی گئی ہیں۔واقعے نے کمسن طلبہ و طالبات پر تشدد اور تعلیمی و دینی اداروں میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار شخص کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور متاثرہ بچی کو بہترین طبی سہولیات اور مکمل علاج فراہم کیا جائے۔