اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) جھل مگسی میں نواب زادہ ظفر مگسی کرش پلانٹ پر مسلح افراد کا حملہ، مقامی ٹھیکیدار کے چار ساتھیوں کو گاڑی کیساتھ اغوا کرکے لے گئے، واقعے کے بعد پولیس اور مگسی قبیلے کے سیکڑوں مسلح افراد اغوا کاروں کے تعاقب میں روانہ ۔ پولیس کے مطابق جھل مگسی مگسی پولیس تھانہ جھل مگسی کی حدود نفور میں نوابزادہ میر ظفر علی مگسی کے کرش پلانٹ پر نامعلوم درجنوں مسلح افراد نے حملہ کرکے مقامی ٹھیکیدار سمیت ان کے چار ساتھیوں کو گاڑی کیساتھ اغوا کرکے نامعلوم اقراد کی طرف فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور مگسی قبیلے کے سیکڑوں مسلح افراد اغوا کاروں کے تعاقب میں روانہ ہوگئے۔ پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی۔
