پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نےکہا ہےکہ وہ اپنے کیرئیر پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ میں محبت کے لیے کبھی بھی اپنے اہداف اور کیرئیر پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو حاصل کرنے کیلئے پاگل نہیں ہوں گی، اب اپنا کام کررہی ہوں، اپنی زندگی کو اچھا گزار رہی ہوں اور میری ساری توجہ اپنے کام پر ہے۔
