کوئٹہ (ویب ڈیسک) ہرنائی میں پانچ میل پولیس چوکی کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ ہرنائی 22 میل پولیس چوکی کو بھی تباہ کرنے کی اطلاعات، تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں چوکیاں خالی تھیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ہرنائی میں پانچ میل اور 22 میل چوکیوں کو صبح 5 بجے بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ دونوں چوکیاں پہاڑی علاقوں میں واقع ہیں، جہاں مواصلاتی نظام موجود نہیں۔ چوکیاں خالی ہونے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری، علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے چوکیوں پر حملے کی مذمت کی۔
ہرنائی میں مسلح افراد نے دو پولیس چوکیوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا
