کوئٹہ (آن لائن) تربت کے علاقے کیچ میں نامعلوم افراد فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیچ کے علاقے ڈنک اور شاپک میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 افراد دکاندار گوگدان کے رہائشی ثناء اللہ اور شاپک کے حاتم کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق
