تربت میں سیکورٹی فورس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 راہگیر زخمی، کئی دکانیں متاثر

تربت (ویب ڈیسک) تربت بازار مین روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 راہگیر زخمی ہوئے جبکہ دھماکے سے 5 دکانیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ ایس ایس پی کیچ کیپٹن زوہیب محسن کے مطابق دھماکے کے فوری بعد پولیس اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔