مستونگ، قلعہ عبداللہ (ویب ڈیسک) مستونگ میں وزیر داخلہ کے قافلے پر حملہ، قلعہ عبداللہ میں پولیس تھانے پر فائرنگ۔ اطلاعات کے مطابق قلات سے کوئٹہ روانگی کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کے سیکورٹی اسکواڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ حملے میں وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو محفوظ رہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں اے ٹی ایف کے تین اہلکار نصر اللہ، سمیع اللہ اور زکریا زخمی ہوئے۔ تمام زخمی اہلکاروں کو نواب غوث بخش اسپتال مستونگ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ دوسرے واقعے میں قلعہ عبداللہ توت اڈہ تھانے پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا حملہ، اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار خلیل احمد اور نور شاہ زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مستونگ میں وزیر داخلہ ضیا لانگو کے سیکورٹی اسکواڈ پر حملہ، قلعہ عبداللہ میں پولیس تھانے پر فائرنگ، 5 اہلکار زخمی
