اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کوئٹہ (ویب ڈیسک) عائشہ زہری ڈپٹی کمشنر قلات تعینات، قلات کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہوگی، حکومت بلوچستان نے انجینئر عائشہ زہری کو ڈپٹی کمشنر قلات تعینات کردیا۔ عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر آواران سمیت مختلف انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ عائشہ زہری کا تعلق ضلع خضدار سے ہے اور وہ انتظامی امور میں اپنی فعال کارکردگی کے باعث نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ نئی تعیناتی کے بعد وہ ضلع قلات میں انتظامی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
