پنجگور، بولان (ویب ڈیسک) پنجگور کے علاقے گوارگو پولیس نے تحصیل گوارگو کے علاقہ مزدالو سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی ہے۔ پولیس نے لاش شناخت کے لیے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کردی، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں بولان کے علاقے دوسہ کراس چوکی پر نامعلوم سلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بالاناڑی نیشنل ہائی وے پر واقعہ دوسہ کراس چوکی پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دوران ڈیوٹی اپنے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکار حافظ عبدالرشید ابڑو شہید ہوگیا۔ اہلکار کی میت ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔
پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد، بولان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
