فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ترکیہ، علاقائی سلامتی پر اہم ملاقاتیں کریں گے

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ترکیہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اعلیٰ حکام نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورہ ترکیہ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کی عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔