وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مکہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شامل تھے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان، سعودی عرب اور پاکستان کے مابین سہ فریقی دفاعی معاہدے پر دستخط آج متوقع ہیں۔ مکہ کے قصر الصفا آمد پر محمد بن سلمان نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔