ڈھاڈر کے قریبی علاقے سے پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد

بولان(این این آئی)ڈھاڈر کے قریبی علاقے براہم باران قومی شاہراہ پر ڈھاڈر پولیس کو ایک نامعلوم الاسم شخص کی لاش ملی ہے جسے تحویل میں لیکر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا جہاں مقتول کی شناخت ظفر ولد خالقداد قوم مسوری بگٹی سکنہ نوشمان سے ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا شاخسانہ لگتا ہے مقتول کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا لاش کو سول ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردیا گیا