کوئٹہ (ویب ڈیسک) دالبندین میں کوئٹہ تفتان تجارتی روٹ پر مال بردار کانوائے پر حملے کی اطلاع، ٹرانسپوٹر کی موبائل فون پر گفتگو کی وڈیو وائرل۔ چاغی یک مچ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں تفتان سے کوئٹہ لائی جانے والے مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر حملے کے دوران گاڑی ڈرائیور کی اپنے قریبی شخص کیساتھ فون پر گفتگو کی وڈیو وائرل، وڈیو میں گفتگو کرنے والا شخص اپنے ساتھی کو بتا رہا ہے کہ ہم راستے میں ہیں ادھر کچھ لوگوں نے گاڑیوں کو روکا ہے اور آگ لگا دی کچھ گاڑیاں سڑک پر ہیں کچھ کچے میں کھڑی ہیں ایف سی اہلکار بھی کانوائے کیساتھ ہیں، آپ ہمارے لیے دعا کرو۔
دالبندین میں کوئٹہ تفتان تجارتی روٹ پر مال بردار کانوائے پر حملے کی اطلاع
