ہرنائی میں مسلح افراد نے مواصلاتی ٹاور، سنجاوی میں پولیس تھانے کی عمارت تباہ کردی، پولیس

ہرنائی (ویب ڈیسک) ہرنائی کے پہاڑی علاقے پان غر میں نامعلوم افراد نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور دھماکے سے تباہ کردیا۔ پولیس کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو تباہ کرنے کی وجہ سے پی ٹی سی ایل، ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سسٹم معطل ہوگیا۔ علاوہ ازیں پولیس ذرائع کے مطابق ہرنائی سنجاوی روڈ زندہ پیر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی۔ نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی سنجاوی روڈ ڈیلکونہ پولیس تھانہ کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا۔ تاہم اس وقت پولیس تھانہ میں پولیس اہلکار موجود نہیں تھے۔