حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے، پیٹرول 12 پیسے فی لیٹر سستا کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ یکم سے 3 اگست کےلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز ڈیزل 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ پیٹرول 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔