کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان بھر میں موبائل سنگل بند ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، موبائل ڈیٹا کی بندش کا فیصلہ اچانک کیا گیا ہے ، حکومتی موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر موبائل نیٹ ورک اچانک بند ہوگیا ہے۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سگنلز اور موبائل انٹرنیٹ سروس اچانک معطل ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث شہریوں کو رابطے اور انٹرنیٹ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تاحال سروس کی بندش کی سرکاری وجہ یا بحالی کا وقت سامنے نہیں آیا۔ ماضی میں کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس معطل کی جاتی رہی۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل فون اور انٹر نیٹ ڈیٹا سروس معطل ہونے کی اطلاعات
