اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لائحہ عمل کی اگلی فیز سے قوم کو آگاہ کردیا۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ11 اکتوبر کو پورا پاکستان صوابی پہنچے ، 13 اکتوبر کو پورا پشاور ڈویژن اور مالاکنڈ ڈویژن، کرک اور کوہاٹ ڈویژن ڈائریکٹ صوابی انٹر چینج پہنچیں۔ 13 اکتوبر کو ہزارہ ریجن تیار رہے ان کو پلان سے آگاہ کیا جائے گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ڈویژن سی پیک پر آئیں گے اور ہمیں جوائن کریں گے، اگلا پلان میں 13 اکتوبر کو صوابی انٹرچینج کے مقام پر دوں گا۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اس بار میں سب سے آگے ہوں گا، ہم نے ان کو اتنا ڈرایا ہوا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے، کارکنان میں نیا جوش و ولولہ ہے، اب پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ للکار اسلام آباد تک سنائی دے گی۔
