مستونگ، کھڈ کوچہ میں مسلح افراد کی مسافر کوچ پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی، ذرائع

مستونگ (ویب ڈیسک) مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں مسلح افراد کی مسافر کوچ پر فائرنگ۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور ایک زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو افراد کو منگچر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ کھڈ کوچہ کے علاقے گروہ میں پیش آیا۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔