خواتین کا شدت پسندی میں شامل ہونا تشویشناک رجحان ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے۔ بندوق نہیں قلم قوموں کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے۔ دہشت، تشدد اور انتہا پسندی صرف تباہی اور اندھیروں کی طرف لے جاتی ہے۔ نوجوان ہتھیار نہیں، تعلیم، تحقیق اور شعور کا راستہ اختیار کریں۔ پہاڑوں کا رخ کرنے والے نوجوان اپنی اور بلوچستان کی ترقی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ خواتین کا شدت پسندی میں شامل ہونا تشویشناک رجحان ہے۔ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، تعلیم کے ذریعے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ حکومت نوجوانوں کو بہتر تعلیمی سہولیات اور روشن مستقبل کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر مثبت کردار ادا کریں۔