لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے ایک بار پھر ان کی ذاتی زندگی کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔ رپورٹس کے مطابق نمرہ خان اور زین حامد کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ طلاق کی افواہوں کے بعد نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایسی مبہم پوسٹس شیئر کیں جن میں مضبوطی سے کھڑے رہنے، اپنی حدود مقرر کرنے اور خاموشی کو کمزوری نہ سمجھنے کا پیغام دیا گیا، ان پوسٹ کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ دوسری جانب زین حامد کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر "At Peace Finally, Good Riddance” کے الفاظ پر مشتمل پوسٹ شیئر کی گئی، جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو بھی نہیں کر رکھا۔
نمرہ خان اور زین حامد کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا
