بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن، 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی فورسز

کوئٹہ (ویب ڈیسک) آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیکر کارروائی کی گئی جس میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور ان کے ٹھکانے تباہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع سوراب فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، حاجیکہ گاﺅں میں کامیاب آپریشن کر کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔