کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ آپریشن ”شعبان“ جاری، سیکورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک مختلف کارروائیوں کے دوران 129 مبینہ دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں، جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قیامِ امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
بلوچستان میں فوج کا آپریشن ”شعبان“ اب تک کتنے دہشتگرد مارے گئے؟
