اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کچلاک (ویب ڈیسک) کچلاک تا سریاب جناح پیپلز ٹرین کا انجن کچلاک ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا، حکام کا موقف ہے کہ پٹڑی کی نٹ بولٹ آدھی رات کو چوری ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، تاہم اصل وجہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوگی۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
