وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیارت میں دھرنے کے شرکاء سے ملاقات، مطالبات پر غور کیلئے کمیٹی قائم، دھرنا ختم، مظاہرین نے شاہراہ بحال کردی

زیارت (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی زیارت کراس دھرنے کے شرکاءکے پاس پہنچ گئے۔ مظاہرین کے مطالبات پر غور کے لیے کمیٹی قائم، نمائندہ وفد کو مذاکرات کے لیے چیف منسٹر سیکرٹریٹ مدعو کر لیا۔ مظاہرین کا زیارت کراس دھرنا ختم کرنے اور شاہراہ پر ٹریفک بحال کرنے کا اعلان۔ دھرنے کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دشمن دو طرف سے حملہ آور ہے، جانیں بھی لے رہا ہے، روزگار بھی چھین رہا ہے اور الزام بھی ریاستی اداروں پر لگا رہا ہے۔ قومی یکجہتی اور اتحاد سے ہی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ مسائل کا حل مذاکرات اور باہمی اعتماد سے نکالا جائے گا۔