تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایران میں فضائی دفاع کے نظام، میزائلز اور ڈرونز کی ذخیرہ گاہوں سمیت تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تازہ ترین حملوں میں ایران کے 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق ایران پر حملوں میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے مراکز کو نشانہ بنایا، ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائراور بحری فوجی صلاحیتیوں کو بھی نشانہ بنایاگیا جبکہ ایران کے ساحلی علاقوں میں قائم فوجی لاجسٹک انفراسٹرکچر پر بھی حملے کیے گئے۔
امریکی فوج کے ایران میں فضائی دفاعی نظام، میزائلز اور ڈرونز کی ذخیرہ گاہوں سمیت 90 فوجی اہداف پر حملے
