قلعہ عبداللہ، جنگل پیرعلیزئی میں مسلح افراد پولیس چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار

کوئٹہ، جنگل پیرعلیزئی (آن لائن) جنگل پیرعلیزئی پولیس تھانے پر دستی بم حملہ، قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں پولیس چوکی کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس تھانے پر گرینڈ پھینکا، تاہم خوش قسمتی سے گرینڈ پھٹنے کے باوجود کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کرتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔