عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند اسرائیلیوں کی دراندازی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات پر اسرائیل کے قبضے کے مذموم مقاصد ناقابل قبول ہیں، فلسطین کی آزادی کیلئے عرب اور مسلم ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اسحاق ڈار نےکہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی ابترہوتی جارہی ہے، عوام کو خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
فلسطین کی آزادی کیلئے عرب اور مسلم ممالک کو ملکر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار
