ہرنائی پنجاب شاہراہ کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی کوشش، پل جزوی طور پر متاثر، پولیس ذرائع

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ہرنائی میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہرنائی پنجاب شاہراہ پر رابطہ سڑک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے رابطہ پل کو جزوی نقصان پہنچا،شاہراہ پر ٹریفک عرضی طور پر معطل کی گئی۔ سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔