اسلام آباد:
آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ پر مشاورت کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
وزارت خزانہ حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے جس میں نئے بجٹ اہداف، ٹیکس ریونیو اور مالی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
آئی ایم ایف وفد کی اسلام آباد میں حکومتی معاشی ٹیم سے مذاکرات شروع ہوگئے، وفد 20 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا۔
نئے مالی سال کے بجٹ اہداف، ٹیکس محاصل، مالی اصلاحات، انرجی سیکٹر ریفارمز اور نجکاری میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
