خانوزئی میں رکشہ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی ہوگئے

خانوزئی میں رکشہ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی ہوگئے

کوئٹہ (بلوچستان نیوز) پشین کے علاقے خانوزئی میں رکشہ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق حادثہ رکشہ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، پولیس کے مطابق حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔