پشاور (ویب ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فجرکے بعد پاک فوج نے کارروائی کی جس دوران پولیس لائنز میں چھپے آخری 2 خودکش بمباروں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے پولیس لائنز میں آپریشن مکمل کرلیا جس میں مجموعی طور پر 7 خوارج مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کی براہ راست نگرانی جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے کی جبکہ پاک فوج کے کمانڈوز، جوانوں اوربم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو کلیئر کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب دھماکے میں زخمی ایک پولیس اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔
کوہاٹ بم دھماکہ، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی، چھپے ہوئے آخری دو خودکش بمبار بھی ہلاک، سیکورٹی ذرائع
