کوئٹہ (بلوچستان نیوز) کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر طور ناصر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر طور ناصر کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں سڑک عبور کرتے ہوئے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ ایدھی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضا کار ایمبولینس سمیت فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں نصیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نصیرآباد کے علاقے تھانہ خان کوٹ کی حدود چالیس ڈپ میں جمعہ خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ دریں اثناءپشین میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق، پشین میں واپڈا کے قریب مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
نصیر آباد اور پشین میں فائرنگ سے 3 افراد قتل، کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
