ہنہ اوڑک میں خاندانی جھگڑا، ایک فریق نے دوسرے کے گھر کو آگ لگا دی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ہنہ اوڑک بائی پاس پر آپس میں رشتہ داروں کے درمیان جاری تنازع کے باعث ایک رشتہ دار کی جانب سے دوسرے رشتہ دار کے گھر کو آگ لگا دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور گھر کو مزید نقصان سے محفوظ بنایا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں گھر کے چار کمرے جل گئے، جبکہ فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث مزید سات سے آٹھ کمرے محفوظ رہے۔ فائر فائٹرز نے گھر میں موجود افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا، جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔