کوئٹہ اندھیرے میں ڈوبنے کو تیار، شہر کے بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹوں کی بجلی بندش کا اعلان

کوئٹہ (پ ر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں روڈ کی توسیع اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ کے تحت ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 19 اپریل کو بروزاتوار کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11kvجناح ٹاﺅن، شہباز ٹاﺅن، بروری، دیبہ، جی او آر کالونی اور ملک پلانٹ فیڈروں سے صبح10 بجے تا دوپہر 2 بجے جبکہ زرغون گرڈ اسٹیشن کے صاحبزادہ، نواں کلی بائی پاس، زرغون ون اور زرغون ٹو فیڈرز اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے عاصم آباد، انڈسٹریل بولان فیڈروں سے دن11 بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بند رہے گی، نیز اسی روز مری آباد گرڈ اسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈ، سٹی فیڈرز جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈ کے پی ٹی وی، اسٹیڈیم، مارک فیکٹری، پی اے ایف اور سریاب گرڈ کے بی ایم سی فیڈرز دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ دریں اثناءسریاب گرڈ اسٹیشن میں نصب برقی تنصیبات کی ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کا کام کیا جائے گا جسکے باعث 19 اپریل کو (بروزاتوار) سریاب گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11kv چلتن، اولڈ لیاقت بازار، سمنگلی ایکسپریس، انڈسٹریل، سریاب ون، سریاب ٹو، جوائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، جڑسا، نیو جان محمد، اولڈ جان محمد، کرانی ایکسپریس، ہزارہ ٹاﺅن، بی ایم سی، غازی، کالونی، سرکی روڈ، اے ون سٹی، خیر بخش مری، دلدار کاریز، اولڈ سیٹلائٹ ٹاﺅن فیڈرز صبح 10 بجے سے دوپیر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکو نے مرمتی کاموں اور ترقیاتی منصوبوں کےلئے بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔