ڈیرہ مراد جمالی، موٹر سائیکل چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا، میر محراب خان گوٹھ میں آگ لگنے سے مکانات جل گئے

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی موٹر سائیکل چور موٹر سائیکل چوری کرتے ہوے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سبزی منڈی میں موٹر سائیکل چابی چور موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے عوام کے ہتھے چڑھ گیا جسے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گوٹھ میر محراب خان میں آگ لگنے سے تین کچے مکانات جل گئے، گھریلو اشیائ، اناج ودیگر سامان جل گیا، لاکھوں روپے کا نقصان، پولیس کے مطابق یرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ میر محراب خان میںآگ لگنے سے تین کچے مکانات جل گئے، گھروں میں موجود اناج، نقدی، زیورات سمیت دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، واقعے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔