اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
پنجگور، کوئٹہ (ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسداللہ رئیسانی بازیاب، گدر کے قریب چھوڑ دیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسداللہ بازیاب ہوگئے، انہیں ہفتے کی دوپہر گدر کے قریب چھوڑ دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسداللہ کو بدھ کے روز کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے سوراب کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر لاپتا کردیا تھا۔ ان کی رہائی کی تصدیق ان کے ایک قریبی دوست نے کی ہے۔ تاہم، رہائی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
