ڈھاڈر، شاہی چوک پرنامعلوم افراد نے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ڈھاڈر:ڈھاڈر میں شاہی چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نذیر احمد عرف ناٹو ولد محمد عالم قوم راہیجہ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی اور تلاش کا عمل جاری ہے۔