کوئٹہ،ڈاکوئوں نے مقامی اخبارکے کمپیوٹرآپریٹر سے موٹر سائیکل, موبائل اور نقدی چھین لی

کوئٹہ ( م ڈ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے سریا ب روڈ پر مسلح ڈاکوئوں نے مقامی اخبارکے کمپیوٹر آپریٹر کو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ، نقدی اور مو با ئل فون سے محروم کر دیا اور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی اخبار (روزنامہ بلوچستان نیوز) کے کمپیوٹر آپریٹر عبد القدیر سے سریاب روڈ ڈگری کالج کے سامنے3 مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ، نقدی اورمو با ئل چھین لئے اور تکرار پر انہیں زدکوب کر کے فرار ہوگئے واقعہ سے متعلق پو لیس کو رپورٹ درج کر ا دی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے اس سے قبل بھی سریا ب روڈ پر شہریوں کو لوٹنے کے واقعات تسلسل سے پیش آتے رہے ہیں تا ہم پو لیس وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر نے میں کا میاب نہیں ہو سکی ہے ۔