کوئٹہ میں کالے شیشوں کےخلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں تیز

کوئٹہ:ٹریفک پولیس نے ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شہر کے مختلف مقامات پر کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 74 چالان جاری کیے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر کالے شیشوں کے استعمال سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے، جس کے باعث شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عدالتی احکامات اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں۔