ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل کے شمالی علاقوں پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ایران نے بحرین کی ایک آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں شہر کی ایک سڑک کے کنارے آگ کے شعلے مسلسل بھڑکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
حکام کے مطابق تیل کے بہاؤ کے سیوریج لائنوں میں داخل ہونے سے بعض علاقوں میں آگ پھیل گئی، جس سے شہری انفرااسٹرکچر اور ماحولیات کو مزید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
